پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورہمسایہ ممالک  سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا اپنا کردارادا کررہا ہے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں جب کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔

News Code 1889587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =