پاکستان میں دودھ کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان

پاکستان میں ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ اس پرعمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

News Code 1889581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =