پاکستان کے وزير اعظم کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر تاکید

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو مسئلہ حل کرنا ہوگا یہ مسئلہ سلگتا ہوا نہیں رہ سکتا، اوربھارت کے ساتھ متنازع علاقے کشمیرمیں امن، خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے  ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ حل کرنا ہوگا یہ مسئلہ سلگتا ہوا نہیں رہ سکتا ہے اوربھارت کے ساتھ متنازع علاقے کشمیرمیں امن، خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جوہری طورپرمسلح ہمسائے اپنے اختلافات کوصرف مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کوکشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہے کیونکہ کشمیرمیں جوکچھ بھی ہورہا ہے وہ وہاں کے لوگوں کا ردِ عمل ہے، اس کا الزام پاکستان پرعائد کیا جائے گا اورہم ان پر الزام عائد کریں گے تو کشیدگی بڑھے گی جس طرح ماضی میں بڑھتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت دونوں ممالک کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔غربت کو کم کرنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اوردونوں ممالک کے درمیان صرف ایک ہی اختلاف ہے اور وہ مسئلہ کشمیرہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگربھارت پاکستان پردوبارہ حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس اس کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا اوراس صورتِ حال میں دوجوہری مسلح ممالک نے جو کیا وہ میرے خیال میں بہت غیرذمہ دارانہ عمل تھا۔

News Code 1889580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =