پشاور میں تیز آںدھی اور بارش کے سبب تین افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں تیز آںدھی اور بارش کے سبب تین افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں تیز آںدھی اور بارش کے سبب تین افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کو پشاور اور گردو نواح میں تیز آندھی اور بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں تین افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ 17 زخمیوں کو کے ٹی ایچ، 13 کو ایل آر ایچ اور 12 زخمیوں کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا۔ ہلاک  ہونے والوں میں 10 سالہ ابراہیم، 9 سالہ برکت شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

تیز ہوا سے بی آر ٹی اسٹیشن کی چھتیں طوفان کا سامنا نہ کرسکیں اور تیز ہوا کے باعث چھتیں اکھڑ گئیں۔ ضلع خیبر کے علاقہ شاکس میں گھر کی دیوار گرنے سے برکت شاہ نامی 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، سر کمر کے علاقہ میں دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1889578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =