حنا ربانی کھر کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فواد چوہدری نے  مجھ  پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے، الزامات کے ذریعے کردار کشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے، فواد چوہدری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔

News Code 1889576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =