مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نجی ائیرلائن کیو آر621 سے لندن روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف نے اپنا اوراپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنی والدہ اور اپنے 4 اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لئے تھے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کے لئے لندن گئے ہیں۔ وہ دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔
News Code 1889574
آپ کا تبصرہ