میانمار کی فوج کی بمباری ميں 30 روہنگیا مسلمان جاں بحق

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار فوج کے ہیلی کاپٹر سے روہنگیا آبادی پر بمباری میں 30 روہنگیا مسلمانوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار فوج کے ہیلی کاپٹر سے روہنگیا آبادی پر بمباری میں 30 روہنگیا مسلمانوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق میانمار کی ریاست رکھائن میں میانمار فوج نے اقلیتی گروہ روہنگیا کی آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا کہ میانمار فوج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی درست تعداد جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم غیر مصدقہ طور پر 30 کے لگ بھگ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

News Code 1889567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =