بھارتی عوام نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو مسترد

بھارتی عوام نے مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ آکر بی جے پی کے انتخابی منشور کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر " گو بیک فاشسٹ مودی " کے ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی عوام نے مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ آکر بی جے پی کے انتخابی منشور کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر " گو بیک فاشسٹ مودی " کے ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسی اور بدترین کارکردگی سے تنگ آکر " گو بیک فاشسٹ مودی " کا مطالبہ کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے یہ مطالبہ حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے متنازع اور انتشار پر مبنی انتخابی منشور پیش کرنے کے بعد کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی عوام نے وزیر اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ ہندو، مسلمان ،پاکستان،اور گاندھی خاندان کی باتیں کرتی ہے جب کہ عوام کو تعلیم، ملازمتوں، اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کو گھر بھیج کر دلت اور ملک میں موجود تمام اقلیتوں کو امن سے زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہئے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے لیکن اس بار مودی کی جعلی حب الوطنی کسی کام نہیں آئے گی۔ ایک اور صارف نے مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مودی سرکار نے جانوروں کی خاطر انسانوں کا خون بہایا۔ ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ہمیں ایسے لیڈرز کی ضرورت نہیں، جو بھارتیوں کو مذہب کے نام پرتقسیم کریں۔ اسی طرح ایک اور ٹویٹ میں یہ تلخ حقیقت بیان کی گئی کہ مودی گجرات میں 300 مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے اور ایک بیمار ذہنیت کا نسل پرست انسان ہے۔

News Code 1889566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =