سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کا بلی کا ناچ کسی نتیجے تک نہیں پہنچےگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام اور ایرانی قوم کے ساتھ امریکہ کی دیرینہ عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کا بلی کا ناچ کسی نتیجے تک نہیں پہنچےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تین شعبان العمظم  حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بعض پاسداروں اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام اور ایرانی قوم کے ساتھ امریکہ کی دیرینہ عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کا بلی کا ناچ کسی نتیجے تک نہیں پہنچےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور اس کے نادان اتحادیوں کی ایران کے خلاف گذشتہ 40 سال سے جاری دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے نادان اتحادیوں نے گذشتہ 40 سال میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرچکے لیکن وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ، انقلاب اسلامی ایک مظبوط اور مستحکم  درخت میں تبدیل ہوگیا ہے جسے آج دنیا اچھی طرح پہچانتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی ، دفاعی، سیاسی اور سماجی سطح پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نمایاں کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج سپاہ ہزاروں کلو میٹر دور اہلبیت علیھم السلام کے حرم کے دفاع ، حتی حضرت زینب (س)  کے حرم سے بھی سیکڑوں کلو میٹر دور دشمنان اسلام کے ساتھ  نبرد میں مصروف اور مشغول ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی شجرہ طیبہ ہے جو دشمنان اسلام کی آنکھوں  میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے خلاف امریکہ اور اس کے نادان اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی عداوتوں اور سازشوں کے باوجود اسلامی نظام اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی جانب رواں دواں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کا اقتدار ایٹم بم کے ذریعہ قائم نہیں بلکہ ایمان ، استقامت اور پائداری کے ذریعہ قائم ہے۔ ایٹم بم کی تیاری ہمارے دینی اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے ہم ایمان اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کی بدولت ایٹم بم کے بغیر بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News Code 1889564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =