عمران خان کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات بالخصوص داعش سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات بالخصوص داعش سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ عمران خان  نے یہ بات امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ میکینزی جونیئر سے گفتگو کے دوران کہی جو 28 مارچ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد خطے کے تعارفی دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں 2 روز کے لیے پاکستان آئے تھے۔بات چیت کے دوران عمران خان نے افغانستان میں جاری طویل تنازع کے خاتمے کے لیے بہترین حل کے طور پر افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے آغاز پر زور دیا۔

News Code 1889562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =