پاکستان کا ایران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امداد روانہ کرنے کا اعلان

پاکستان نے ایران کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی اشیا سے بھرے دو طیارے بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے  ایران کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی اشیا سے بھرے دو طیارے بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے جواد ظریف کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان سے بھرے 2 سی 1 تھرٹی طیارے فوری طور پر ایران بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کا ارادہ سیلاب سے متاثرہ ایرانی عوام کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔

News Code 1889560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =