بھارتی اور اسرائیلی وزراء اعظم انتخابات جیتنے کے لئے دیوالیہ پن کا شکار ہوسکتے ہیں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے وزراء اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور وہ انتخابات جیتنے کے لئے دیوالیہ پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے وزراء اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور وہ انتخابات جیتنے کے لئے دیوالیہ پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں آج انتخابات ہیں جبکہ بھارت میں 11اپریل سے انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے اور دونوں ہی ملکوں کی حکمراں جماعتیں الیکشن جیتنے کے لئے وسیع پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔ عمران خان  نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب بھارت و اسرائیل کے وزیر اعظم محض ووٹوں کے لیے اخلاقی دیوالیہ پن میں کمشیر/مغربی پٹی پر عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے آئین کے برعکس قبضہ جمائے رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا عوام کو غصہ نہیں آتا اور وہ ان سے پوچھتے نہیں کہ انتخاب جیتنے کیلئے آخر کہاں تک جاؤ گے؟۔

News Code 1889547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =