امریکہ کی سعودی عرب کے 16 شہریوں پر پابندی عائد

امریکہ نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث اصلی سعودی مجرم کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کے 16 شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث  اصلی سعودی مجرم کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کے 16 شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے جن افراد پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی ہے ان میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ پہلے بھی ان افراد پر اقتصادی پابندی عائد کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 2 اکتوبر کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا اور سعودی عرب نے خاشقجی قتل کا اعتراف کرتے ہوئے خاشقجی کی لاش کو ابھی تک اس کے ورثا کے حوالے نہیں کیا ہے۔

News Code 1889545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =