امریکہ نے معاندانہ اقدام میں ایرانی سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردیدیا

امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف معاندانہ اقدام میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اسلامی جمہوریہ  ایران کے خلاف معاندانہ اقدام میں ایرانی  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں قراردیدیا ہے۔امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلی بار کسی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ثوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ  یہ اقدام ایران پر عالمی دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی پابندی کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ادھر امریکہ کے اس معاندانہ اقدام کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نےامریکی فوج کو دہشت گردتنظیم قرار دینے کامطالبہ کردیاہے۔اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف نےامریکی فوج کودہشت گرد تنظیم قراردینےکے لئے ایرانی صدر حسن روحانی کو خط لکھ دیا ہے۔

News Code 1889542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =