پاکستان میں جیپ نہر میں گرنے سے 3 افراد ہلاک ، 5 زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں جیپ نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں جیپ نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خوفناک حادثہ عباسیہ لنک کینال پر پیش آیا ، جیپ اور کار میں ریس ہوئی جس کے دوران جیپ کار کو اوورٹیک کرتی ہوئی نہر میں الٹ گئی۔حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 5 راہ گیر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں جیپ ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1889536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =