مودی حکومت کا حریت کانفرنس پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ

ہندوستان میں مودی سرکارنے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم " حریت کانفرنس " پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں مودی سرکارنے ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم " حریت کانفرنس"  پر پابندی کی تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے کشمیر کی حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا ہے۔بھارتی حکومت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے۔

News Code 1889535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =