نواز شریف کے فرنٹ مین کی پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے رمضان شوگر ملز کے منیجر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فرنٹ مین کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لاہور ایئرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیا ہے وہ پاکستان سے فرار ہوکر دبئی جارہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے رمضان شوگر ملز کے منیجر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فرنٹ مین  کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لاہور ایئرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیا ہے وہ پاکستان سے فرار ہوکر دبئی جارہے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  مشتاق الیاس عرف چینی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود تھا اور اس نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایف آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 203 سے آف لوڈ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق کا نام قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا، اب ملزم کو نیب کے حوالے کیا جائے گا۔ ایک آفیشل نے بتایا کہ مشتاق پر الزام ہے کہ وہ شریف خاندان میں کسی کا فرنٹ مین ہے اور نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سے وہ کہیں چھپ گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب مشتاق سے 600ملین روپے کے حوالے سے تفتیش کرنا چاہتا ہے جو اس نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔

نیب کے مطابق شہباز شریف نے بحیثت وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے بیٹوں کی زیر ملکیت شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

17فروری کو نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر ملز کے حوالے سے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا اور انہیں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

News Code 1889534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =