برطانوی شہزادہ ولیم کا برطانوی خفیہ ایجنسیوں  کے ساتھ کام

برطانیہ کے شہزادے ولیم نے ملک کی خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیز ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو کے ساتھ 3 ہفتہ تک کام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادے ولیم نے ملک کی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو کے ساتھ 3 ہفتہ تک کام کیا۔ شہزادہ ولیم نے کام کا آغاز خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 سے کیا جس کے بعد 1 ہفتہ سکیورٹی سروس این آئی 5 میں گزارا اور شہزادہ ولیم کے کام کا اختتام جی سی ایچ کیو میں ہوا جو برطانیہ کو ممکنہ خطرات کی نشاندہی کے لیے پوری دنیا کی اطلاعات جمع کرتی ہے۔ اپنے تجربات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی اور خفیہ ایجنسیز میں وقت صرف کرنے سے ہماری قومی سلامتی کے امور میں ان کے وسیع تر کردار کے بارے میں سمجھنے کا موقع ملا، جو واقعی ایک عاجزانہ تجربہ تھا۔ برطانوی فوج سے وابستگی رکھنے والے شہزادہ ولیم، جنہوں نے برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 میں عارضی عہدہ سنبھالا، کا مزید کہنا تھا کہ ان اداروں میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہترین کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے جاسوس دنیا بھر میں کام کرتے ہیں اور برطانیہ کے مفاد سے وابستہ معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔

News Code 1889531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =