پاکستانی وزیر اعظم کے آفس میں آگ لگ گئی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے آفس کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے کافی جد و جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے آفس کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر کافی جد و جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر ایک کمرے میں آگ لگی جس کے باعث پی ایم آفس کی گیس لائن بند کردی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے وزیراعظم آفس کو خالی کرالیا گیا اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم عمران خان پانچویں منزل پر موجود تھے تاہم واقعہ کے فوری بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ چھٹی منزل کی کنسیلڈ تاریں جلنے سے دھواں بھرگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1889530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =