بی جے پی نے انتخابات جیتنے کے لئے ایک بار پھر رام مندر بنانے کا سہارا لے لیا

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور کشمیر میں دفعہ 370 کا خاتمہ ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور کشمیر میں دفعہ 370 کا خاتمہ ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جسے بے جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے، منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جسے بے جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے، منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ منشور بنایا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

منشور کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی جائے گی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35Aکو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

News Code 1889528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =