پاکستان کے سابق صدر زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور دیگر بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں  ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو کراچی کی بینکنگ کورٹ سے مقدمہ اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا ہے، احتساب عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور سمیت 23  افراد کو طلب کر رکھا ہے۔

News Code 1889518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =