آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری جعلی بینک اکائونٹس کیس میں کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین  آصف زرداری جعلی بینک اکائونٹس کیس میں کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو احتساب عدالت میں آنے سے روک دیا ہے۔سابق صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھیں جعلی کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہےلیکن وہ قانون کے ذریعہ ہی بےگناہ ثابت ہوں گے۔

News Code 1889508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha