کویت کی طرف سے ایران میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد کی دوسری کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران میں کویت کے سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کویت کی طرف سے ایران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے امدادی وسائل کی دوسری کھیپ ایرانی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کویت کے سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کویت کی طرف سے ایک ہوائی جہازامدادی سامان لیکر تہران پہنچ گیا ہے۔ کویتی حکومت کی طرف سے   ایران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے امدادی وسائل کی دوسری کھیپ ایرانی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ تہران میں کویتی سفارتخانہ کے مطابق کویتی حکومت نے کویت کے ہلال احمر ادارے کو حکم دیا ہے کہ وہ ضروری  اشیاء بھی فوری طور پر ایران پہنچانے کی کوشش کرے ان اشیاء میں ایک ہزار خیمے، 2000 کمبل اور ایک ماہ کے لئے غذائی اور طبی پیکیجز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1889502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =