کراچی ایئر پورٹ پر خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد

پاکستان میں کراچی ایئر پورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دوحہ سے آنے والی غیرملکی خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے جن کی مالیت3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں کراچی ایئر پورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دوحہ سے آنے والی غیرملکی خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے جن کی مالیت3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ میں کسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اوردوحہ سے آنے والی غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے، خاتون سے11ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے جو اس نے اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے، کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی.

News Code 1889497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =