بھارت کا پاکستان پر 16 سے 20 اپریل تک ایک اور حملے کا منصوبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر 16 سے 20 اپریل تک ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے، یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے اس غیرذمہ دارانہ  رویے کا نوٹس لے، سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کوصورتحال کی سنگینی سے آگاہ کردیا ہے۔

News Code 1889492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =