امریکہ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر بھر چکا ہے اورغیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے اب امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر بھر چکا ہے اورغیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے اب امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکہ مکمل طور پر بھر چکا ہے اور انتظامی طور پر بھی تارکین وطن کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔امریکی صدر نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ امریکہ پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکہ میں جرائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کی دیوار امریکا کے حقوق کی ضمانت ہے جس کے لیے میں نے طویل جدوجہد کی ہے اور کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کیا، اس دیوار کی تعمیر کے لیے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور حفاظتی دیوار کو ہر صورت مکمل کروں گا۔

News Code 1889491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =