کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ ایک زخمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ ایک  زخمی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں پیش آیا جس میں ہلاک  ہونے والے اہلکار کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔خالد محمود درخشاں تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جبکہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص ایک راہ گیر بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔   پولس ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی ٹویوٹا ہائی لیکس میں سوار 2 افراد کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔ایس پی کلفٹن کے مطابق عینی شاہد نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان نشے کی حالت میں تھے اور وہ گشت پر موجود اہلکاروں کے پہنچنے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سعید احمد  کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

News Code 1889488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =