کشمیر میں سکیورٹی فورسز کےسرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں  2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ادھر ضلع بڈگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔

News Code 1889483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =