افغانستان میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں  کے حملوں میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ غزنی کے پولیس سربراہ کے ترجمان احمد خان سیرت نے کہا ہے کہ صوبے کے مشرقی حصے میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔ شمالی صوبے سرپُل کے حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔صوبائی کونسل کے سربراہ محمد نور رحمانی نے کہا کہ صوبے کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔مشرقی صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوغیانی کا کہنا تھا کہ دو بم دھماکوں میں 3 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق واشنگٹن کے نمائندے زلمے خلیل زاد سے مذاکرات کے باوجود ملک بھر میں طالبان کے حملے جاری ہیں۔

News Code 1889482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =