بھارت کے معروف فلمی اداکار شترو گھن سنہا کانگرس میں شامل

بھارت کے معروف اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی جماعت بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگرس میں شمولیت اختیار کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے معروف اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی جماعت بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگرس میں شمولیت اختیار کرلی۔اطلاعات کے مطابق معروف اداکار شترو گھن سنہا نے ’ڈکٹیٹر شپ‘ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے کانگرس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شتروگھن سنہا ریاست بہار کے علاقے پٹنہ صاحب سے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف اداکار کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں تبدیلی اور ترقی کا عمل رک گیا تھا اور ایک شخص کی آمریت قائم تھی، میں سچ بات منہ پر کہہ دینے کا قائل ہوں اور اسی عادت کے باعث بی جے پی میں ’مس فٹ‘ ہوں اور اب کانگرس میں شامل ہوکر عدم برداشت کی سیاست جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ شتروگھن سنہا 1996 سے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں اور اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے علاوہ ایک بار اٹل بہاری واجپائی کے دور میں صحت اور فیملی ویلفیئر کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

News Code 1889481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =