حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لئے نیب کا چھاپہ

پاکستان میں نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ، لیکن نیب حکام حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ، لیکن نیب حکام حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں نیب کی تفتیشی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔  گزشتہ روز کی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تاہم نیب کے اہلکار گھر کے اندر داخل نہیں ہوئے اور باہر ہی انتظار کرتے رہے۔ نیب کے چھاپے کی خبر سنتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی اور ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، ادھر نیب نے گرفتاری میں مدد کے لیے رینجرز کو بھی طلب کیا۔ قبل ازیں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں، ان کی گرفتاری کے وارنٹ ہمارے پاس ہیں، حمزہ شہباز گھر کے  تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دیواروں کے پیچھے چھپنے کے بجائے گرفتاری دے دیں۔ وہ بھی قانونی تقاضے پورے کریں، اگر حمزہ شہباز مطلوب نہیں ہیں تو وہ آکر بتادیں چھپتے کیوں ہیں، ہم کوئی دہشت گرد نہیں ہیں اور نہ ہی اسلحہ لے کر آئے ہیں خالی ہاتھ آئے ہیں، پنجاب پولیس کی مدد لی ہے۔وارنٹ گرفتاری دے دیئے ہیں مگر اس کے باوجود وہ اس کو قبول نہیں کررہے۔

News Code 1889474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =