کراچی میں مختلف وارداتوں میں پولیس اہل کار سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں پولیس اہل کار سمیت 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں پولیس اہل کار سمیت 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔کراچی کے علاقے لانڈھی کی شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق لانڈھی شیرپائو کالونی میں پولیس اہلکار کے گھر پر بچے کی پیدائش کی خوشی کی تقریب میں شیر زمان نامی ملزم نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، جو پہلے ہی کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔فائرنگ کے چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج 12 سالہ بچے سجاد نے دم توڑ دیا۔

ادھر جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول برآمد ہوا ہے۔عباس ٹاؤن میں گھر سے پولیس اہلکار سید اشرف کی 6 روز پرانی لاش ملی ہے۔لیاقت آباد نمبر 3 میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ہلاک شخص محمد کلیم نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔اورنگی ٹاؤن ایل بلاک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔سائٹ میں بنارس نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے،مچھر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

News Code 1889468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =