خلیفہ حفتر کے فوجیوں کا طرابلس کے ایئر پورٹ پر قبضہ

لیبیائی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے طرابلس کے ایئر پورٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیائی فوج کے ترجمان  احمد المسماری نے کہا ہے کہ  اس کے فوجیوں نے طرابلس کے ایئر پورٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ قدم لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے کیا گيا ہے۔ اس سے قبل خلیفہ حفتر نے اپنے تحت امر سپاہیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ طرابلس پر حملہ کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیں۔ خلیفہ حفتر کو سعودی عرب اور امارات کی حمایت حاصل ہے جبکہ اقوام متحدہ طرابلس میں قائم حکومت کی حمایت کررہی ہے۔

News Code 1889463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =