ہندوستان میں بی جے پی رہنماؤں کے گھروں سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد

ہندوستان میں ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاسی رہنماؤں کے گھروں سے پولیس نے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں بی جے پی پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل یا انتخابات کے دوران بھارت میں بد امنی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاسی رہنماؤں کے گھروں سے پولیس نے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں بی جے پی پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل یا انتخابات کے دوران بھارت میں بد امنی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے بڑوانی میں کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی نیتا سنجے یادو کے گھر سے بھاری مقدار مین ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ جن میں 17 ہینڈ گرنیڈ، 10 پستول ، 111 کارتوس اور کئی درجن تیز دھار ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی کا کہنا ہے کہ سنجے دت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی کو بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق بی جے پی ہندوستان کو توڑنے کی ناپاک کوشش کررہی ہے اور بی جے پی رہنماؤں اور ان کے حامیوں کے گھروں میں بھاری ماترا میں ہتھیار موجود ہیں۔

News Code 1889462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =