عمران خان اپنی کابینہ میں چور اور ڈاکو تلاش کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور اور ڈاکو ڈھونڈنے ہیں تو اپنی کابینہ میں تلاش کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور اور ڈاکو ڈھونڈنے ہیں تو اپنی کابینہ میں تلاش کریں۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کیا ہم دہشت گرد ہیں، حمزہ شہباز ایک پاکستانی ہے، جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا اور جو گفتگو دوران تفتیش کی جاتی ہے میں نہیں بتانا چاہتا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میری بیٹی جب زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی عمران خان نے اس پر بھی سیاست کی، عدالت نے جتنے دن باہر جانے کی اجازت دی اس سے ایک دن پہلے پاکستان میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کیا قیامت ٹوٹ گئی جو گھر پر دھاوا بولا گیا، آج عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور نیب نے شرمناک حرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

News Code 1889458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =