ایل او سی پرپاکستانی فوج کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اور پاکستنای فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اور پاکستنای فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پربھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے چری کوٹ کے گاؤں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے  نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شبنم، 13 سالہ کاشان، 6 سالہ فیضان، 14 سالہ نشا،  10 سالہ آصفہ اور چفر گاؤں کا 28 سالہ شاہد حسین بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

News Code 1889457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =