پاکستان کا بھارت سےدوسرے مار گرائے طیارے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ سچ بولے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصانات کے بارے میں سچ بولے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاً کشمیر کے معاملے پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے، بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

News Code 1889455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =