مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی لاہور میں رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب کی 6 سے 7 افراد پر مشتمل ٹیم نے میاں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے متعلق کچھ دستاویز کی چھان بین کے سلسلے میں یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔ ادھر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کیلئے یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف چھاپہ مارا گیا ہے۔

پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی لاہور میں رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا ہے۔
News Code 1889452
آپ کا تبصرہ