زلمے خلیل زاد کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جسمیں افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کوسراہتے ہوئے کہا کہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزوہے، پاکستان، دیرپا تعمیروترقی کے ایجنڈے پرگامزن ہے، افغانستان میں امن واستحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے جب کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھے گا۔

News Code 1889438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =