پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں ہوا، امریکی جریدہ

امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مارگرانے کے بھارتی دعوے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مارگرانے کے بھارتی دعوے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت میں ہونے والے انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل اپنی رپورٹ میں بھارتی دعوے کو جھوٹا قراردیا ہے جس کا نقصان حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کو انتخابی نتائج میں ہوسکتا ہے۔ امریکہ کے 2 دفاعی اہلکاروں نے فارن پالیسی میگزین کو دئیے گئے انٹرویومیں بھارتی حکام کے دعویٰ کوجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مارگرانے کا صرف دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی دعوے پرامریکہ کو ایف 16 طیارے گننے کی پیشکش کی، امریکی حکام نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے اورتمام طیارے موجود ہیں۔ بھارتی مگ 21 کا ایف 16 کو گرادینا ناقابل یقین ہے جب کہ امریکی اہلکار کے مطابق ایف 16 طیارے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی کوئی شرط نہیں۔

News Code 1889437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =