بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں 4 فوجی اہلکار ہلاک

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند ماؤ باغیوں اور بھارتی پیراملٹری فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند ماؤ باغیوں اور بھارتی پیراملٹری فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس آفیسر ڈی ایم آوستھی نے کہا کہ باغیوں نے سپاہیوں پر فائرنگ کی تھی جو چھتیس گڑھ کے ضلع کنکر میں معمول کے گشت پر تھے۔ ماؤ نواز باغی  بھارت میں 18 اپریل کو طے شدہ عام انتخابات کی ووٹنگ سے قبل جنگل کے علاقے میں جمع ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس نومبر میں چھتیس گڑھ میں مسلح مقابلے کے دوران 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ باغی ملک کی سیکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤ باغی ہندوستان کی کم از کم 20 ریاستوں میں موجود ہیں تاہم گھنے جنگلات کی ریاستوں، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

News Code 1889431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =