متحدہ عرب امارات نے مودی کو سب سے بڑا شہری ایوارڈ دے دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زاید میڈل دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زاید میڈل دے دیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ نے نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ  بھارت کے ساتھ ہمارے تاریخی اور وسیع اسٹریٹجک تعلقات ہیں، میرے عزیز دوست وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم کردار نے ان تعلقات کو مزید تقویت دی۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یو اے ای کے لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت میں نئی دہلی اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے۔ دوسری بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی عوام کی طرف سے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا جبکہ ولی عہد محمد بن زاید النیہان نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہیں بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی گئی تھی۔

News Code 1889428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =