ٹوئٹر پر مقبول ترین لیڈرز میں ٹرمپ پہلے نمبر پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین لیڈر بن گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین لیڈر بن گئے۔ دنیا بھر میں سیاست، تاریخ، کھیل، سائنس اورٹیکنالوجی کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر مقبول ترین لیڈرز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہیں ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 59.5 ملین تقریباً 5 کروڑ 95 لاکھ ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ایک کروڑ 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ایک کروڑ 36 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے  مقبول ترین لیڈر ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی ٹوئٹر پر بہت زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر پر ایک کروڑ 24 لاکھ ہے اور وہ دنیا کی پانچویں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو  ایک کروڑ 11 لاکھ  فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ اردن کی ملکہ رانیا ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ  فالوورز کے ساتھ ساتویں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی کے والی شیخ محمد بن راشد المکتوم تقریباً 96 لاکھ  فالوورز کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ ہے اور وہ دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں نویں نمبر پر شامل ہیں۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  73 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر دنیا کے دسویں مقبول ترین رہنما ہیں۔

News Code 1889427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =