پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے

پاکستان مسلم لیگ (نون) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا اور اب وہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نون) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا اور اب وہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے۔پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، اسد عمر کا کیا ایجنڈہ ہے، وہ خود پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں، دراصل حکومت نااہلوں کے ہاتھوں میں ہے اور وہ ملک نہیں چلا سکتے، پاکستان نہ پہلے دیوالیہ ہوا ہے نہ اب دیوالیہ ہوگا، اسد عمر نے یہ بیان دیکر ملک دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کرکے غریب عوام کی چیخیں نکلوا رہی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں، پاکستان کی باگ ڈور نااہل افراد کے ہاتھ میں آگئی ہے جو لے کر آئے وہ بھی پچھتا رہے ہیں، نئے پاکستان میں غریبوں کے لیے آہوں اور سسکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیر خزانہ کو فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔

News Code 1889420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =