افغانستان میں طالبان کے حملے میں 13 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 13 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور22 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے  صوبے بادغیس میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 13 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور22 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے،افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد کئی سکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں،حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورس طلب  کرلی گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News Code 1889419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =