پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018میں 3832بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے 11فیصد زیادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  2018میں 3832بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے 11فیصد زیادہ ہیں۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے لیکن سماجی روایات کے پیش نظر واقعات کو دبایا جارہا ہے۔ چھوٹے موٹے واقعات کو تو دبا دیا جاتا ہے لیکن6سالہ زینب سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات میڈیاکی سرخیوں میں سامنے آجاتے ہیں۔بچوں کی بہبود اور تحفظ کیلیے کام کرنے والی این جی او ساحل کی رپورٹ کے مطابق 2018میں 3832بچوں سے زیادتی کے واقعات اخبارات میں رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے 11فیصد زیادہ ہیں۔متاثرین میں6 سے 15سال عمر تک 55فیصد لڑکیاں اور45فیصدلڑکے شامل ہیں۔ یومیہ 10بچے نشانہ بن رہے ہیں۔923واقعات میں بچوں کو اغواکیاگیا،92واقعات میں بچوں کو قتل کردیاگیا۔

News Code 1889418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =