اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے۔ اطلاعات مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر ممتازمحمد سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔ صوابی کے رہائشی ممتاز محمد نے منشیات کپڑوں کے آٹھ جوڑوں میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف راولپنڈی جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف کی نشاندہی پر چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہونے پرمسافر کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا، مسافرکومنشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1889417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =