برطانوی فوج کی اپوزیشن لیڈر کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل

افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے اہلکاروں کی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے اہلکاروں کی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کابل میں تعینات برطانوی فوج کے 4 اہلکار شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے لیکن حیران کن طور پراہلکاروں نے ہدف کے مقام پر لیبر پارٹی کے رہنما اور برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیمری کوربن کی تصویر انشانہ بازی کی۔ سوشل میڈیا پر اہلکاروں کی نشانہ بازی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، برطانوی وزارت دفاع نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1889416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =