فیصل آباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 30 سالہ رسولاں بی بی اور اسکے شوہر سرفراز کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران سرفراز نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔پولیس نے دونوں میاں بیوی کی لاشیں قبضے میں لے کر سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دی ہیں ۔

News Code 1889414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =