برطانیہ میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور

برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  اب بریگزیٹ کی 12 اپریل والی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکے گی، نو ڈیل بریگزیٹ نہیں ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے مزید وقت لینا ہوگا، دارالعوام میں اراکین نے صرف ایک ووٹ سے بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔ بریگزیٹ التوا ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ یورپی یونین کو کرنا ہے۔ برطانوی دارالعوام میں بل کی منظوری برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن سے ملاقات کے بعد دی گئی ہے۔

News Code 1889412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =